ہر پاکستانی آج تعمیرِ وطن میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کی تجدید کرے: مریم نواز

چپ ٹیک Aug 14, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آزادی کے دن ہر پاکستانی کو تعمیرِ وطن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کی تجدید کرنا ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، محترمہ فاطمہ جناح اور تحریکِ پاکستان کے دیگر رہنماؤں، قیامِ پاکستان، تعمیرِ پاکستان اور تحفظِ پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے والے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاکستانی قوم کے ہر فرد کو سلام پیش کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوہنی دھرتی کو چار چاند لگانے کے لیے اخلاص اور احساسِ ذمہ داری ہی حقیقی حب الوطنی ہے، نوجوان نسل کے لیے یومِ آزادی مستقبل سے عہدِ وفا نبھانے کا دن ہے، وہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم، کتاب اور لیپ ٹاپ دیکھنا چاہتی ہیں، ان کے مطابق طلبہ کا دل لگا کر پڑھنا، اساتذہ کا دلجمعی سے پڑھانا، معالج کا احساسِ ذمہ داری اور تاجر کی دیانتداری بھی حقیقی حب الوطنی کے مظاہر ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں