
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک اور گرم موسم کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح سے ہی سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے، جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
