پاکستان کے پہلے نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا آغاز، ایک ارب روپے مختص

چپ ٹیک Aug 13, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاور ڈویژن نے پاکستان کے نوجوانوں کیلئے ایک ارب روپے کے پہلے نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے پاکستان کے پہلے نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا آغاز کر دیا۔

قومی پروگرام کے لیے انوویشن حب مخصوص ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام پاکستان کے پاور سیکٹر میں نئی ریسرچ اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

انوویشن حب کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں، محققین، جامعات، سٹارٹ اپس، صنعت اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا، اس پلیٹ فارم کی بدولت ملک کو درپیش توانائی کے چیلنجز کے لیے بہترین حل تیار کیے جا سکیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں