جشن آزادی پر خصوصی تھر ڈیزرٹ ٹرین آج کراچی سے روانہ ہوگی

چپ ٹیک Aug 13, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی یوم آزادی تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری آج کراچی سے روانہ ہوگی، جو سندھ کے مختلف تاریخی و ثقافتی مقامات سے ہوتی ہوئی پاکستان بارڈر کھوکھراپار تک جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خصوصی آزادی ٹرین کراچی سے حیدرآباد، میرپورخاص اور عمرکوٹ سے ہوتی ہوئی کھوکھراپار پہنچے گی، جہاں پرچی جی ویری کے مقام پر جشن آزادی کی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

ٹرین میں 165 سے زائد سیاح شرکت کریں گے، جنہیں سندھ کے تاریخی و ثقافتی ورثے کے ساتھ پاکستان بارڈر کی سیر بھی کرائی جائے گی۔

خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح کراچی کینٹ سٹیشن پر وزیر ثقافت، سیاحت و نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ کریں گے۔

ٹرین کے شرکاء کا مختلف سٹیشنز پر شاندار استقبال کیا جائے گا، جبکہ شرکاء مختلف مقامات پر عوام میں قومی پرچم بھی تقسیم کریں گے۔

سندھ حکومت کے مطابق خصوصی آزادی ٹرین کا مقصد جشن آزادی کی تقریبات کو یادگار بنانے کے ساتھ شہریوں اور سیاحوں کو سندھ کے تاریخی، ثقافتی اور سرحدی علاقوں سے روشناس کرانا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں