بزمِ امجد اور پلاک کے اشتراک سے لاہور میں  جشنِ آزادی مشاعرہ 2026ء کا انعقاد،ادب دوست احباب کی بھرپور شرکت

چپ ٹیک Aug 11, 2026 IDOPRESS

دبئی (طاہر منیر طاہر) بزمِ امجد اور پلاک کے اشتراک سے جشنِ آزادی مشاعرہ 2026ء پلاک کے خوبصورت ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت معروف ادیبہ، دانشور اور شاعرہ ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کی، جبکہ اشرف خاں اور میاں محمد ایوب مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں معروف شعرائے کرام، ادیبوں، فنکاروں، سماجی شخصیات اور ادب دوست احباب نے بھرپور شرکت کی۔


تقریب کا ابتدائی پروگرام ڈاکٹر مدیحہ بتول کی کمپئرنگ میں منعقد ہوا۔ تلاوتِ قرآنِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور قومی ترانے کے بعد ہولیسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی تعارف و اظہارِ تشکر پیش کیا گیا، جبکہ فاؤنڈیشن کی چار بچیوں نے خصوصی پیشکشیں پیش کیں۔بعد ازاں امجد اقبال امجد نے نظامتِ مشاعرہ کے فرائض سنبھالے۔ ان کی پُراثر اور زعفرانی نظامت نے مشاعرے کو خوبصورتی سے آگے بڑھایا اور حاضرین نے ان کی نظامت کو بے حد سراہا۔


مشاعرے میں امجد اقبال امجد، گلزیب فاطمہ ڈوگر، وفا تبسم، بی اے شاکر، ندیم خالد، ڈاکٹر جنید رضا، عروج درانی، میرزا سیف اللہ ساجد، خاور سلیم آذر، شوکت علی ناز، انیس احمد اور ڈاکٹر صغریٰ صدف نے اپنا کلام پیش کیا۔مشاعرے کی ایک نمایاں خصوصیت اردو کے ساتھ پنجابی کلام کی خوبصورت پیشکش تھی، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا اور شعرائے کرام کو بھرپور داد دی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں