
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے امریکا کے حملے اور بحری ناکہ بندی روکنا ضروری ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈی فول سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت کی بحالی کے لیے امریکی حملوں اور بحری ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے جرمن ہم منصب کو عمان کے ساتھ جاری مشاورت سے بھی آگاہ کیا، عمان کے ساتھ اس مشاروت کا مقصد آبنائے ہرمز سے محفوظ بحری آمدورفت کے لیے ایک محفوظ راستہ متعین کرنا ہے۔
