
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے واقعے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اور دیگر ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے فریقین کو 15 روز میں رپورٹ اور پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے وزیراعظم پاکستان کو پیش کی گئی رپورٹس بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیا ہے۔
