
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنر سمرتی مندھانا نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں تمام فارمیٹس کے مجموعی رنز کے اعتبار سے سابق بھارتی کپتان متھالی راج کو پیچھے چھوڑ دیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق بھارتی کرکٹر سمرتی مندھانا نے یہ اعزاز ویمنز ایشیا کپ 2026 کے گروپ اے میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا۔ انہوں نے اپنے 303ویں انٹرنیشنل اننگز میں متھالی راج کے 10 ہزار 868 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
سمرتی مندھانا ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں 93ویں مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں اور متھالی راج کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ 50 پلس اسکور بنانے والی بیٹر بن گئیں۔
