
جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان آج سے اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھالے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کانفرنس کے نئے صدر ہوں گے، طاہر اندرابی کانفرنس اجلاس کی صدارت کے لئے جنیوا میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بحثیت صدر پاکستان کانفرنس کی سالانہ رپورٹ بھی تیار کرے گا جسے ممبران کی منظوری کیلۓ پیش کیا جائے گا، پاکستان اپنی صدارت کے دوران کانفرنس کے 2027 کے ایجنڈے کی تیاری کیلئے مشاورت اور مذاکرات میں سہولت کاری فراہم کرے گا۔
