ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار

حیاتیات Aug 14, 2026 IDOPRESS

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس تقریب میں ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ ترک حکام کی شرکت سے دونوں ممالک کے درمیان گہری محبت، یکجہتی اور برادرانہ تعلقات کے بلندیوں پر چھونے کی عکاسی ہوتی ہے۔

پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں انقرہ میں پاکستان ہاؤس کے وسیع و خوب صورت احاطے میں منعقد ہونے والی اس پروقار اور شاندار تقریب میں ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

نمائش میں بانیٔ پاکستان کی زندگی، سیاسی بصیرت، قیادت، جدوجہد اور ان کے تاریخی ورثے کے مختلف پہلوؤں کو تصاویر کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔ نمائش نے قائداعظم کے تصورِ پاکستان اور برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد کی اہم جھلکیاں بھی پیش کیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں