نجی رجسٹرڈ حج آپریٹرز کو کوٹہ الاٹ نہ کرنے پر حکومت سے جواب طلب

حیاتیات Aug 13, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں حج پالیسی 2027 تا 2030 اور پرائیویٹ حج سکیم میں نئے آرگنائزرز کے لیے پری رجسٹریشن کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا نوٹس چیلنج کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نجی رجسٹرڈ حج آپریٹرز نے حج کوٹہ الاٹ نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کیا۔

عدالت نے حج پالیسی 2027-2030 کی تیاری اور منظوری کی کارروائی کے منٹس، نئے گروپس کی آزادانہ تھرڈ پارٹی جانچ پڑتال کے لیے اختیار کیے گئے طریقہ کار اور نئے حج آپریٹرز کے لیے مقرر کردہ معیار کی تفصیلات طلب کرلیں، وفاقی حکومت، وزارت مذہبی امور اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ حج انتظامات اور وقت کی حساسیت سے آگاہ ہے، 21 جولائی کے نوٹس پر شروع کی گئی کارروائی معطل کرنا مناسب نہیں، تاہم درخواست میں اٹھائے گئے سوالات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

حج انتظامات اور وقت کی حساسیت کی وجہ سے رجسٹرار آفس کیس 26 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کرے۔ کیس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی گئی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں