سکردو؛ لاپتہ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی

حیاتیات Aug 13, 2026 IDOPRESS

سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10کوہ پیماؤں کے لاپتہ ہونے کے واقعہ میں لاپتہ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بیس کیمپ ذرائع کاکہنا ہے کہ سہیل سخی کی لاش براڈ پیک ٹریکنگ کے کیلئے جانے والے پورٹرز کو ملی،سہیل سخی کی لاش بیس کیمپ پہنچائی گئی ہے،لاش بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو لائی جائے گی۔

بیس کیمپ ذرائع کاکہنا ہے کہ کوہ پیما سہیل سخی کا تعلق ہنزہ سے تھا، 15روزقبل براڈ پیک پر برفانی توہ گرنے سے 10کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے،5نیپالی کوہ پیماؤں سمیت 7کوہ پیماؤں کی لاشیں ملی تھیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں