
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی ڈی اور پولیس کی لوئر دیر میں مشترکہ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب 6دہشتگردہلاک ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دہشتگرد پولیس پوسٹ پر حملوں اور اہلکار کے قتل سمیت کئی وارداتوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں سے 6کلاشنکوف اور3دستی بم بھی برآمد ہوئے، ترجمان سی ٹی ڈی کاکہناہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے فرار ساتھیوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
