اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے 16 ویں قومی اسمبلی کی سالانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی۔ پلڈاٹ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے 16 ویں قومی اسمبلی کی سالانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی۔
پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بحث کم اور تیز ترین قانون سازی ہوئی لیکن قانون سازی میں تیز رفتاری کے باعث ترامیم کی جانچ پڑتال میں کمی رہی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ قومی اسمبلی کی قانون سازی میں 370 فیصد اضافہ دیکھا گیا، متعدد قوانین بغیر بحث کے ہی منظور کرلیے گئے جب کہ حاضری میں کمی رہی اور حاضری 66 فیصد تک کم ہوئی۔
جائزہ رپورٹ کے مطابق اسمبلی نے ایجنڈا آئٹمز میں 49 فیصد کو مکمل نہیں کیا۔