
لاہور (ویب ڈیسک) پراسیکیوٹرجنرل پنجاب فرہاد علی شاہ نے چکوال میں سی سی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ کا نوٹس لے لیا اور کیس کو ہائی پروفائل کیس قرار دے دیا۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے چکوال فائرنگ کیس کوہائی پروفائل کیس قراردیتے ہوئے کل 16جون کو چکوال کیس کامکمل ریکارڈطلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ چکوال میں 10جون کو سی سی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے 12سالہ بچی جاں بحق ہوئی تھی۔ادھر ذرائع کے مطابق کیس کی حساسیت کے پیش نظر تفتیش اب مقامی پولیس سے لےکر سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی ہے، تحقیات کی سربراہی ریجنل ہیڈ سی سی ڈی، ایس ایس پی حسن جہانگیر کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے مقدمے کا اندراج دفعہ 302 کے تحت کیا گیا تھا، تاہم اب اس میں دفعہ 322 بھی شامل کر دی گئی ہے۔
