پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے سنہری موقع ، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے پاسپورٹ کے حصول کے خواہش مند  شہریوں کے لیے بڑی شرط  ختم کردی گئی ہے۔  نجی ٹی وی

حیاتیات Nov 1, 2024 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے پاسپورٹ کے حصول کے خواہش مند شہریوں کے لیے بڑی شرط ختم کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی وجیونیوز کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی ہے جس کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر میں موجود پاسپورٹ آفس سے پاسپورٹ بنواسکیں گے۔پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاترکو بھیج دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، پاکستان کا کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانےکی سہولت سے انکار نہیں کیا جائےگا۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اب شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانےکے اہل ہوں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں