سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس،سی پی او راولپنڈی ذاتی حیثیت میں طلب

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی کے کیس میں سٹی پولیس افسر (سی پی او)

حیاتیات Aug 27, 2024 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی کے کیس میں سٹی پولیس افسر (سی پی او) راولپنڈی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی کے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے سی پی او راولپنڈی کا جواب عدالت میں جمع کرایا گیا۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سی پی او راولپنڈی نے مختلف اداروں اور 4 صوبوں کی پولیس کو خطوط بھجوائے ہیں جس میں لاپتہ محمد اکرم کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئیں ہیں، لاپتہ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی بازیابی کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔

سماعت کے دوران پٹیشن کے قابل سماعت ہونے پر درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر ہماری پٹیشن کی سماعت کے بعد درج ہوئی ہے، اس لئے درخواست قابل سماعت ہے۔عدالت نے سٹی پولیس افسر راولپنڈی کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔بعدازاں عدالت نے پٹیشن پر مزید سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں