اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سرمایہ کاروں کی ہچکچاہٹ نے ایس او ایز کے بچاؤ کے منصوبوں پر شکوک پیدا کردیئے،مجموعی نقصانات میں کھربوں روپے کا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سرمایہ کاروں کی ہچکچاہٹ نے ایس او ایز کے بچاؤ کے منصوبوں پر شکوک پیدا کردیئے،مجموعی نقصانات میں کھربوں روپے کا اضافہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابقSOEs سے مجموعی نقصانات میں55کھرب90ارب روپے کا زبردست اضافہ ہو گیا ، سرمایہ کاروں کی ہچکچاہٹ نے پاکستان کے ایس او ایز کے بچاؤ کے منصوبوں پر شکوک پیدا کردئیے۔ 2014کے بعد سے پاکستان کے سرکاری ادارے (ایس او ایز) خاموشی سے ملکی معیشت کے لیے نقصان کا باعث بن چکے ہیں، جس سے مجموعی نقصانات میں 5.59ٹریلین روپے (20ارب دالرز) کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔وفاقی حکومت کے23خسارے میں چلنے والے اداروں کی فہرست میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے)، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)، پاکستان ریلوے اور علاقائی الیکٹرک سپلائی کمپنیاں جیسے کوئٹہ، پشاور، سکھر اور حیدرآباد سر فہرست ہیں۔ مجموعی طور پر یہ 7 ایس او ایز 4.437ٹریلین روپے (15.84ارب ڈالرز) خسارے کیلئے ذمہ دار ہیں جو کل نقصانات کا 80 فیصد ہے۔ ان ایس او ایز کو سہارا دینے کے لیے حکومت کی کوششوں نے اس کی مالی پریشانیوں کو مزید گہرا کیا ہے۔