ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں دہشت گرد تنظیم کے ساتھ مل کر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازش پر سلطان بن محمد بن کامیخ العتیبی اور ترکی بن محمد بن اشیش
سورس: Representational Image
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں دہشت گرد تنظیم کے ساتھ مل کر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازش پر سلطان بن محمد بن کامیخ العتیبی اور ترکی بن محمد بن اشیش الحزمی کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ جو بھی ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے یا اس کے اتحاد کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرے گا اسے کاٹ دیا جائے گا۔
آج جن دو شہریوں کو سزائے موت دی گئی ان پر اپنے ملک سے غداری، دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعاون اور قومی سلامتی کو ممکن بنانے والوں کے خلاف سازش کرنے کا الزام تھا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں دہشت گردی، منشیات اسمگلنگ اور زنا کی سزا موت ہے۔ رواں برس 100 سے زائد افراد کو یہ سزا دی جا چکی ہے جن میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔