
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں دیوالی کی آتشبازی اور بھارتی پنجاب سے آنے والی آلودہ ہواؤں کے اثرات پاکستانی پنجاب کے مختلف شہروں میں نظر آنے لگے، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے بڑے شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا۔
فضائی آلودگی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور شہر میں سموگ کی اوسط شرح 303 ریکارڈ کی گئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت کے علاقوں گلبرگ ٹو میں زیادہ فضائی آلودگی 639 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، سید مراتب علی روڈ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 475 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں اے کیو آئی 470 تک جا پہنچا، برکی روڈ میں 370، علامہ اقبال ٹاؤن میں زیادہ سے زیادہ فضائی آلودگی 342 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 28 صنعتی یونٹس کی انسپکشن کی گئی، خلاف ورزی پر 3 یونٹس اور 11 بھٹوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
