مصر میں دو ٹرینوں کے تصادم سے سات افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

بڑا ڈیٹا Nov 9, 2026 IDOPRESS

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصر کے شہر جیزہ کے قریب دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

بی بی سی اردو کے مطابق مصری ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جیزہ اور قاہرہ سے جنوب کی جانب جانے والی دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے باعث کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر قریبی ڈھلوان میں جا گریں۔


حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں جبکہ جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں لوگوں کو الٹی ہوئی بوگیوں میں زخمی مسافروں کو تلاش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔


مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ انھوں نے متعلقہ ریاستی اداروں کو حادثے کے اسباب کی تحقیقات اور غفلت کے مرتکب افراد کے تعین کی ہدایت کر دی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں