
لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاس اینجلس انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول کی فوری مداخلت کی وجہ سے دو مسافر طیارے فضا میں آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق یہ واقعہ 7 نومبر 2026 کو رات کے وقت لاس اینجلس ائیرپورٹ پر ٹیک آف کے فوراً بعد پیش آیا۔
ائیر فرانس کی پرواز اے ایف 28 کا ایک بڑا طیارہ ائیربس اے 350 طیارہ جو تاہیٹی جا رہا تھا، عین اس وقت امریکن ائیرلائنز کی پرواز اے اے 1660 کا طیارہ ائیر بس اے 321 ڈیلس کے لیے روانہ ہوا۔
امریکی حکام اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ائیر فرانس کے پائلٹوں نے یہ غلط موڑ کیوں کاٹا تھا۔
