حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1514 ارب روپے قرض لیا

جگہ Oct 21, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) حکومت نے رواں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی، جولائی سے ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 1514 ارب روپے قرض حاصل کیا، جبکہ صرف ستمبر 2026 میں 1037 ارب روپے قرض لیا گیا۔

وزارت اقتصادی امور کی دستاویزات کے مطابق ستمبر 2025 کے مقابلے میں ستمبر 2026 کے دوران تقریباً 913 ارب روپے زیادہ قرض حاصل کیا گیا۔دستاویزات کے مطابق ستمبر کے دوران حکومت نے 3 ارب ڈالر کے بانڈز جاری کیے، جن میں سے 1.75 ارب ڈالر کے بانڈز پر شرح منافع 7.5 فیصد جبکہ باقی 1.25 ارب ڈالر کے بانڈز پر شرح منافع 7.9 فیصد ہے۔ ان بانڈز کی مدت 2036 میں مکمل ہوگی۔

حکومت نے پہلی سہ ماہی کے دوران عالمی کمرشل بینک سے 30 کروڑ ڈالر کی میڈیم ٹرم قرض سہولت بھی حاصل کی۔

وزارت اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے حاصل ہونے والی رقوم میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ اس عرصے میں 94 کروڑ 27 لاکھ ڈالر مالیت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں