
لندن (ویب ڈیسک)سینئر صحافی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سید مجتبیٰ علی شاہ نے پاکستان پریس کلب لندن کا دورہ کیا۔
اس موقع پر سید مجتبیٰ علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر چوہدری تبریز عورہ نے کہا کہ پریس کلب سے ون مین شو اور کرسی کلچر کا خاتمہ ہمارا مقصد ہے۔ یہاں تمام ممبران کو یکساں عزت، مقام اور اہمیت حاصل ہے، کوئی چھوٹا یا بڑا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں دیگر تمام پریس کلبوں اور صحافی تنظیموں کو بھی کھلی دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہمارے کلب کے دفتر میں آئیں، اپنے پروگرامز، اجلاس اور تقریبات منعقد کریں۔ ہمارے دروازے تمام صحافیوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔
