بھارت میں انتخابی فہرستوں پر تنازع شدت اختیار کر گیا، نئی دہلی میں بڑا احتجاج

بڑا ڈیٹا Nov 3, 2026 IDOPRESS

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں انتخابی فہرستوں سے 13 کروڑ سے زائد نام خارج ہونے پر مودی حکومت اور الیکشن کمیشن شدید تنقید کی زد میں آگئے۔

معروف عالمی جریدہ گالف نیوز اورالجریزہ ٹی وی کے مطابق راہول گاندھی کی قیادت میں ہزاروں مظاہرین نے نئی دہلی میں احتجاج کیا اور چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین نے الیکشن کمیشن حکام کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور احتجاج کرتے ہوئے رام لیلا میدان کی جانب مارچ کیا۔

گالف نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے انتخابی فہرستوں میں ردوبدل کیا، نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی نے بھی ووٹر فہرستوں کے تنازع پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی حمایت کر دی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ووٹر فہرستوں سے ناموں کا اخراج محض انتظامی معاملہ نہیں بلکہ شہریوں کے حق رائے دہی اور بھارت کے جمہوری نظام کی شفافیت پر بڑا سوال ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں