صبا قمر کا ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف

عی Sep 20, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شوبز انڈسٹری کی معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں ایک فلم میں کام کرنے والے ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہوگئی تھیں تاہم اداکار کی شادی ہوچکی ہے اس لیے وہ ان کا نام ظاہر نہیں کریں گی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق صبا قمر ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے لندن میں ایس کے ٹی ویلفیئر کے لیے منعقدہ ایک چیریٹی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران اداکارہ نے مداحوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے سوالات کے جواب دیئے۔

گفتگو کے دوران صبا قمر سے ان کی ذاتی زندگی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ چند سال قبل انہیں ایک ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی، اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ ان کے کسی ڈرامے کے ساتھی اداکار نہیں بلکہ ایک فلم میں ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں