رجب بٹ نے شدید تنقید کے بعد بچوں سے متعلق متنازع بیان پر معافی مانگ لی

عی Sep 16, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق نامناسب مذاق پر شدید عوامی تنقید کے بعد معافی مانگتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ان کے الفاظ غلط اور ناقابلِ قبول تھے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل رجب بٹ کی زید علی ٹی کے ساتھ ٹک ٹاک لائیو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے زید علی کے تاثرات پر تبصرہ کرتے ہوئے بچوں کے جنسی استحصال جیسے حساس موضوع کو مذاق کے طور پر استعمال کیا تھا۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

رجب بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی غلطیوں سے سیکھنے اور مستقبل میں اپنے الفاظ اور ان کے اثرات کے حوالے سے زیادہ ذمہ دار اور محتاط ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں