علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت بھی ملتوی

عی Oct 9, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ تیسری بار مؤخر کرتے ہوئے 16 اکتوبر کو سنانے کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق جمعرات کو علیمہ خان کے وکیل محمد فیصل ملک سمیت ان کی قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی، تاہم عدالتی عملے نے انہیں بتایا کہ جج ایک خصوصی کورس میں شرکت کے لیے رخصت پر ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے صادق آباد تھانے میں درج اس مقدمے کا فیصلہ پہلے ہی محفوظ کر رکھا تھا۔ فیصلے کا اعلان اس سے قبل بھی دو مرتبہ مؤخر کیا جا چکا ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے پراسیکیوٹر کے مطابق یہ معاملہ 26 دسمبر 2025 سے زیر التوا ہے۔ دوسری جانب ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی رپورٹ جمع کرائی جا چکی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں