مسٹر پتلو کے گھر سے نقدی، زیورات، گاڑیاں اور قیمتی اشیاء اٹھانے کے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں، ترجمان سیالکوٹ پولیس

عی Nov 4, 2026 IDOPRESS

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ فراز گراؤنڈ بھگدڑ واقعہ کے بعد مسٹر پتلو کے گھر سے نقدی، زیورات، گاڑیاں اور قیمتی اشیاء اٹھانے کے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں، پولیس نے مشتعل ہجوم کو قابو میں لا کر رہائش گاہ اور املاک کو آتش زنی، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار سے محفوظ بنایا۔

ترجمان کے مطابق فراز گراؤنڈ میں بھگدڑ کے افسوسناک واقعے کے بعد منتظمین موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتعل ہجوم کو قابو میں کیا، مزید جانی و مالی نقصان روکا اور مسٹر پتلو کی رہائش گاہ اور املاک کو ممکنہ آتش زنی اور توڑ پھوڑ سے محفوظ بنایا جس کا خود مسٹر پتلو نے اپنے ویڈیو بیان میں بھی اعتراف کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں