اپوزیشن اتحاد کا مشترکہ اجلاس آج طلب، وقت اور مقام کا حتمی فیصلہ تاحال نہ ہو سکا

عی Nov 4, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن اتحاد کا مشترکہ اجلاس آج (4 نومبر کو) طلب کیا گیا جبکہ اجلاس کے وقت اور مقام کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا حالانکہ اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے کا امکان ہے، تاہم اجلاس کے انعقاد کا وقت تاحال فائنل نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد مولانا فضل الرحمان کی دستیابی کا منتظر ہے، ان کی مشاورت اور سہولت کے مطابق اجلاس کے مقام اور وقت کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ اجلاس میں اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی اور سیاسی صورت حال پر مشاورت متوقع ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں