
مظفرآباد (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پولیس نے احتجاجی مظاہرہ کرنے والی متعدد خواتین کو گرفتار کرلیا ہےجنہیں مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
بی بی سی نے مقامی صحافی فرحان طارق کے حوالے سے بتایاکہ دو درجن کے قریب خواتین اور بچے نلوچھی چوک میں جمع ہوئے اور مظاہرہ کرنا شروع کردیا جس پر پولیس نے انھیں پکڑ کر گاڑیوں میں ڈالا اور تھانوں میں منتقل کردیا۔
پولیس کے سربراہ ملک لیاقت اعوان نے دعویٰ کیا کہ ’حراست میں لی جانے والی خواتین ایک ایجنڈے کے تحت جمع ہوئی تھیں۔‘پولیس کا کہنا ہے کہ ان خواتین کو مبینہ طور پر پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کرنے اور حکومت مخالف نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔
