کپتانی اور ٹیم سے نکالے جانے کے بعد سوریا کمار یادیو کا ردعمل سامنے آگیا

ٹیک Jun 7, 2026 IDOPRESS

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان سوریا کمار یادیو نے کپتانی سے ہٹائے جانے اور اسکواڈ سے باہر کیے جانے کے فیصلے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ممبئی میں ایک مقامی میچ کے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کسی ناراضی کے بجائے نئے کپتان شریاس ائیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شریاس کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر خوش ہیں۔


سوریا کمار یادیو نے مزید کہا کہ انہوں نے ممبئی میں ایک ساتھ کرکٹ کھیلی ہے اور یہ بات دلچسپ ہے کہ بھارت کے پچھلے تین ٹی ٹوئنٹی کپتان — روہت شرما، وہ خود، اور اب شریاس ائیر — سب کا تعلق بھی ایک ہی شہر سے ہے۔

واضح رہے کہ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے باوجود سوریا کمار یادیو کی حالیہ فارم میں کمی اور مستقبل کی حکمتِ عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کے مطابق شریاس ائیر کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے ساتھ ساتھ آئندہ ایشین گیمز کے لیے بھی کپتان مقرر کیا گیا ہے تاکہ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم تیار کی جا سکے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں