
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست واشنگٹن میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معمول کی تربیتی پرواز کے دوران امریکی میرین کور کا ایف اے 18 واشنگٹن میں ماؤنٹ رینیئر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس سے علاقے میں جنگل کی آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے کئی ہیلی کاپٹروں کی ضرورت پڑی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پائلٹ نے کامیابی سے ایجیکٹ کر کے اپنی جان بچا لی۔
یاہونیوز کے مطابق یہ حادثہ آج دوپہر کے قریب پیش آیا، میرین کور نے بتایا کہ پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا اور اسے مقامی شیرف کے محکمے نےریسکیو کرکے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔
تیسرے میرین ایئر کرافٹ ونگ نے بتایا کہ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
