بغداد میں امریکی سفارت خانے کی شہریوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

ٹیک Jun 11, 2026 IDOPRESS

بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے پیش نظر بغداد میں امریکی سفارت خانے نے شہریوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی انتباہ جاری کرتے ہوئے امریکی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے اور مقامی خبروں پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے باعث سفری نظام میں رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں، فضائی حدود کی اچانک بندش جیسے اقدامات بھی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے سامنے آ سکتے ہیں، عراق بدستور امریکی سفری ہدایات کے تحت انتہائی خطرے کے درجے میں شامل ہے۔

واشنگٹن نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی وجہ سے عراق کا سفر نہ کریں، اس کے ساتھ ہی عراق میں موجود امریکی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے جلد از جلد ملک چھوڑنے کے انتظامات کریں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں