روس کیساتھ اعلیٰ سطح کے روابط کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں: صدر مملکت آصف علی زرداری

ٹیک Jun 11, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس نے اعتماد اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مسلسل کام کیا۔روس کیساتھ اعلیٰ سطح کے روابط کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں روس کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے روسی صدر اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ 2011 میں روس کے دورے کی خوشگوار یادیں آج بھی تازہ ہیں، پاکستان اور روس نے اعتماد اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلیے مسلسل کام کیا۔ اعلیٰ حکام کے درمیان باقاعدہ رابطے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کی عکاسی کرتے ہیں۔ اقتصادی تعاون مستحکم کرنے کیلئے اعلیٰ سطح روابط کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں۔ عوامی مفاد، دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے اہم شراکت داری کو مضبوط بناتے رہیں گے۔ دعا ہے رشیئن فیڈریشن ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کرے۔

صدر زرداری نے کہا کہ 1300 پاکستانی طلباء روس میں زیر تعلیم ہیں، طلباء دونوں ملکوں کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں