اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ احتجاج کے دوران عام شہروں کو گرفتار کرنے کیخلاف کیس میں اسلام آباد پولیس پر برہم ہو گئے،عدالت نے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ احتجاج کے دوران عام شہروں کو گرفتار کرنے کیخلاف کیس میں اسلام آباد پولیس پر برہم ہو گئے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ آپ لوگ کیا کررہے ہیں، ایسے لوگوں کو اٹھا کر گرفتاری ڈال رہے ہیں،یہ بالکل غلط ہے جو احتجاج میں شریک نہیں ان کو کیسے اٹھا سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتجاج کے دوران عام شہریوں کو گرفتار کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،ایف ٹین سے سبزی فروش کوک احتجاج کیس میں گرفتار کرکے جوڈیشل کردیاگیا،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب طاہر پولیس رویے پر برہم ہو گئے،عدالت نے کہاکہ یہ آپ لوگ کیا کررہے ہیں، ایسے لوگوں کو اٹھا کر گرفتاری ڈال رہے ہیں،یہ بالکل غلط ہے جو احتجاج میں شریک نہیں ان کو کیسے اٹھا سکتے ہیں،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ پولیس کا کام لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ ڈی ایس پی لیگل صاحب آپ اس کیس کو دیکھ لیں،پولیس نے بے گناہ شخص کو گرفتار کرکے جوڈیشل کردیا، ڈی ایس پی لیگل نے کہاکہ میں دیکھ لیتا ہوں، متاثرہ فیملی سے رابطے میں رہوں گا، عدالت نے ہدایات کے ساتھ کیس نمٹا دیا۔