اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان کی تو کل ضمانت ہوگئی تھی جس پر ان کے وکیل فیصل چودھری بتایا کہ ان کو کسی اور کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم شواہد ریکارڈ کرنے کیلئے ملزم کی حاضری ضروری ہوتی ہے۔
دوران سماعت حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک سے حاضری کا بندوبست ہوجائے گا جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر عمران خان کی ویڈیو لنک سے حاضری یقینی بنائی جائے۔ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ سماعت پر شواہد و گواہوں کے بیان ریکارڈ کرے گا، بعد ازاں کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔