اسلام آباد (ویب ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس استثنیٰ کے حصول کا طریقہ کار طے کردیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز
سورس: Pexels.com
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس استثنیٰ کے حصول کا طریقہ کار طے کردیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابقبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی خریدوفروخت پر ٹیکس سے استثنیٰ برقرار رکھتے ہوئے نان ریذیڈنٹ ٹیکس نادہندگان کی تصدیق کےلیے ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس (IRIS) سسٹم میں تبدیلی کردی گئی ہے جب کہ ایف بی آر کی جانب سے تصدیق کا طریقہ کار بھی طے کردیاگیا ہے۔
حکام کے مطابق جب کمشنر ان لینڈر یونیو مطمئن ہو گا تو وہ ٹیکس دہندہ نان ریذیڈنٹ پاکستانی کو ٹیکس سے استثنیٰ ٰ دے گااور اس کی استثنیٰ کی منظوری کی اطلاع نان ریذیڈنٹ ٹیکس دہندہ پاکستانی کو ایس ایم ایس یا ای میل کےذریعے کی جائے گی۔