کوٹا (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں آئے روز جرائم کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں لیکن اب دیور اور بھابھی کے درمیان محبت کی سنسنی خیز کہانی نے ہنگامہ
کوٹا (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں آئے روز جرائم کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں لیکن اب دیور اور بھابھی کے درمیان محبت کی سنسنی خیز کہانی نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں دیور اور بھابی نے ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہو کر زہر کھا لیا جس کے باعث دیور کی موت ہو گئی جبکہ بھابھی ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بھابھی سنیتا کے ساتھ زہر کھانے والے دیور وشنو نے اتوار کو علاج کے دوران دم توڑ دیا۔پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دونوں تقریباً ایک ہفتے پہلے اپنے گھر سے نکلے تھے، اس کے بعد ادھر ادھر گھومتے رہے۔
پولیس کے مطابق دونوں کے درمیان کافی عرصے سے محبت کا سلسلہ چل رہا تھا۔ وشنو غیر شادی شدہ تھا۔ وہیں سنیتا کے دو بچے بتائے جاتے ہیں۔