انکم لیوی ٹیکس ایکٹ2013کیخلاف مقدمات میں درخواستگزاروں کو نوٹسز کی تعمیل بذریعہ اخبار اشتہار کرانے کا حکم 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے انکم لیوی ٹیکس ایکٹ2013کیخلاف مقدمات میں درخواستگزاروں کو نوٹسز کی تعمیل بذریعہ اخبار اشتہار کرانے

ٹیک Nov 18, 2024 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے انکم لیوی ٹیکس ایکٹ2013کیخلاف مقدمات میں درخواستگزاروں کو نوٹسز کی تعمیل بذریعہ اخبار اشتہار کرانے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں میں انکم لیوی ٹیکس ایکٹ 2013کیخلاف 1178مقدمات کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وکیل ایف بی آر نے کہاکہ مقدمے کے بہت سے فریقین کو نوٹسز وصول نہیں ہوسکے،مقدمے میں لاہور اور کراچی 2 ہائیکورٹ کے فیصلوں کو چیلنج کیا گیا ہے،400لوگوں کے ایڈریس شاید درست نہیں، عدالت نے نوٹسز کی تعمیل بذریعہ اخبار اشتہار کرانے کا حکم دیدیا۔

وکیل نے کہاکہ مقدمے میں اپیلوں کے قابل سماعت ہونے کا ایشو بھی شامل ہے،سپریم کورٹ نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اس ایشو کو سنیں گے،سپریم کورٹ آئینی بنچ نے کیس کی سماعت 3ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں