سگے ماموں نے سوئم میں فائرنگ کر کے بھانجے کو قتل کردیا

جگہ Nov 12, 2026 IDOPRESS

جامشورو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع جامشورو کے شہر کوٹری میں ماموں نے سوئم میں فائرنگ کر کے بھانجے کو قتل کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق کوٹری کے علاقے آر بی بی کالونی کے محلے میں سوئم کے دوران فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو اس کے سگے ماموں ضمیر درس نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے علاقے جہلم کے تھانہ منگلہ کی حدود میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کالوال کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق رای گیر نے پولیس ایمرجنسی کو فون کال کر کے اطلاع دی، مقتول کاشف کی دیرینہ دشمنی چل رہی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں