نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی

چپ ٹیک Nov 12, 2026 IDOPRESS

ابوجا(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائیجیریا میں 13 ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کر دیا۔

قومی ٹیم نے افتتاحی میچ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ایران کو 6 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دے دی۔

ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ایران، بھارت اور میزبان نائیجیریا کی ٹیمیں شریک ہیں، پاکستانی پولو ٹیم ایونٹ کے اگلے مرحلے میں 13 نومبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف میدان میں اترے گی۔

نائیجیریا میں پولو ورلڈکپ کوالیفائرز کے مقابلے 9 نومبر کو شروع ہوئے، جو 16 نومبر تک جاری رہیں گے، پاکستانی پولو ٹیم کوالیفائرز جیت کر ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں