دبئی ایگزیبیشن سینٹر، ایکسپو سٹی میں آٹو مکینیکا دبئی 2026 کا انعقاد 

جگہ Nov 11, 2026 IDOPRESS

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستانی کمپنیاں آٹو مکینیکا دبئی 2026 میں اپنی صنعتی اور پیداواری صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں آٹوموٹیو شعبے کی نمایاں تجارتی نمائش کا انعقاد 10 سے 12 نومبر 2026 تک دبئی ایگزیبیشن سینٹر، ایکسپو سٹی دبئی میں ہوا- نمائش کے 23ویں ایڈیشن میں تقریباً 1,400 نمائش کنندگان اپنی مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجیز پیش کیں ، جن میں ٹائرز، بیٹریاں، آٹو پارٹس، الیکٹرانکس اور دیگر آلات شامل ہیں۔ نمائش میں 30 ہزار سے زائد تجارتی مندوبین اور خریداروں نے شرکت کی-


ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تعاون سے پاکستان کے دو ٹائر ساز ادارے اس نمائش میں شرکت کی۔ دونوں کمپنیاں پاکستان پویلین میں اپنی مصنوعات پیش کیں ، جن کے ذریعے ملک کی صنعتی صلاحیتوں اور برآمدات کے امکانات کو اجاگر کیا گیا-


پاکستان پویلین کا افتتاح دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے کیا۔ اس موقع پر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستانی کمپنیوں کی شرکت کو سراہا اور کہا کہ آٹو مکینیکا دبئی جیسی بین الاقوامی نمائشیں پاکستانی کاروباری اداروں کو عالمی خریداروں سے رابطے قائم کرنے، کاروباری شراکت داری کو فروغ دینے اور خطے میں پاکستان کی تجارتی موجودگی مزید مستحکم کرنے کے اہم مواقع فراہم کرتی ہیں۔علی زیب خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور قونصل خانے کا کمرشل سیکشن پاکستانی صنعت کاروں کو نئی منڈیوں تک رسائی، بین الاقوامی کاروباری روابط کے قیام اور برآمدات کے فروغ کے لیے معاونت فراہم کرتا رہے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں