سابق بنگلادیشی کپتان امین الاسلام لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹرز کے ایڈوائزر مقرر

جگہ Nov 11, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور قلندرز نے بنگلادیش کے سابق کپتان امین الاسلام کو لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹرز کا ایڈوائزر مقرر کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق لاہور قلندرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امین الاسلام ایڈوائزری رول میں کھلاڑیوں کی تربیت، کوچنگ کے جدید طریقوں اور نوجوان کرکٹرز کو بین الاقوامی سطح تک پہنچانے کے لیے تجاویز اور تجربہ فراہم کریں گے۔

امین الاسلام کو بین الاقوامی کرکٹ اور کرکٹ ڈویلپمنٹ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ 2015 سے 2025 تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں ایشیا کے کرکٹ ڈویلپمنٹ منیجر رہے، جب کہ ایشین کرکٹ کونسل میں بھی کرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ بطور کھلاڑی امین الاسلام نے 1988 سے 2002 تک بنگلادیش کی نمائندگی کی.

لاہور قلندرز کا کہنا ہےکہ امین الاسلام کا تجربہ ہائی پرفارمنس سینٹرز کی بہتری، نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور پاکستان اور بنگلa دیش کے درمیان کرکٹ ڈویلپمنٹ کے مواقع بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں