
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پتنگ بازی کے خونی کھیل نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔ قاتل ڈور گلے پر پھرنے سے بچی جاں بحق ہو گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ لیاقت آباد 10 نمبر ُپل کے قریب پیش آیا جہاں گلے پر ڈور پھرنے سے بچی جاں بحق ہو گئی۔
بچی کی شناخت 5 سالہ ثانیہ کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ بچی کے ماموں کا کہنا ہے کہ ثانیہ نانا کے ساتھ موٹرسائیکل پر لیاقت آباد خریداری کے لیے گئی تھی جہاں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے گلہ کٹ گیا اور وہ دم توڑ گئی۔
بچی ثانیہ نرسری کلاس کی طالبہ اور کورنگی کی رہائشی تھی۔
