پولیس سے جھگڑے کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منظور

جگہ Nov 3, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے روڈ بلاک کرنے اور پولیس سے لڑائی جھگڑے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کر لی۔

دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

سماعت کے دوران ریاستی وکیل علی آزاد نے کہا کہ آج ریکارڈ آ گیا ہے۔ اس پر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ آج بھی ریکارڈ نہ آتا تو میں بتاتا ان کو۔

جج نے ملزمان کے وکلا سے پوچھا کہ آپ لوگوں نے کچھ کہنا ہے کیا؟ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ چلیں رہنے دیں، ضمانت منظور۔

عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس کو شوکاز نوٹس سے متعلق معاملہ بھی دیکھنے کا کہا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں