
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کوہِ کلنگ پر حملے کے امکان کا اشارہ دیدیا۔
بی بی سی اردو کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات سے ایک روز قبل فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک سمجھے جانے والے مقام کوہِ کلنگ کو نشانہ بنانا پڑ سکتا ہے۔
ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ وہ ایسے حملے کو ’کوئی بڑا معاملہ‘ نہیں سمجھتے اور یہ کارروائی ’ایک گھنٹے کے اندر‘ انجام دی جا سکتی ہے۔
