
آکلینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کرکٹرز ڈیون کونوے اور میٹ ہنری پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے۔
ایڈن پارک میں کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران دونوں کھلاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔میڈیکل سٹاف نے دونوں کھلاڑیوں کو طبی امداد فراہم کی اور ہیڈ انجری کا جائزہ لیا۔
ڈیون کونوے کو مزید معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے کن کشن کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
اس صورتِ حال کے باعث ڈیون کونوے بھارت کے خلاف کل ہونے والے پہلے ون ڈے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
میٹ ہنری اور ڈیون کونوے کی سیریز میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ مکمل طبی جائزے کے بعد ہو گا۔
