انتخابی اصلاحات کمیٹی: ن لیگ کا اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دینے کیلئے اپنے حصے میں کمی پر غور

جگہ Nov 3, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی میں اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دینے کے لیے اپنے حصے میں کمی کرنے پر غور کررہی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) تناسب سے ملنے والے اپنے حصہ میں کمی کرے گی جبکہ مسلم لیگ ق، آئی پی پی اور مسلم لیگ ضیاء کا ایک ایک رکن قومی اسمبلی کمیٹی میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ادھر حکومت نے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے نام مانگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے چیف وہپ پیپلزپارٹی اعجاز جاکھرانی اور ایم کیو ایم کے چیف وہپ امین الحق کو خطوط لکھ دیئے ہیں۔

طارق فضل چودھری نے سپیکر کے خط کی روشنی میں حکومتی جماعتوں سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام مانگےہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں