میرے لیے اب تک 70 رشتے آچکے ہیں، اسرا عائشہ کا انکشاف

جگہ Oct 16, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف پاکستانی ریئلٹی شو ’تماشا 5‘ کی رنر اپ اسرا عائشہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اب تک شادی کے 60 سے 70 رشتے آچکے ہیں، جن میں کئی شادی شدہ مرد بھی شامل تھے۔

حال ہی میں فوشیا میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں اسرا عائشہ نے بتایا کہ ان کی دادی ان کی شادی چچا کے بیٹے سے کروانا چاہتی تھیں، تاہم وہ پہلے اپنا کیریئر بنانا چاہتی تھیں۔

اداکارہ کے مطابق ایک شادی شدہ سیاستدان نے بھی انہیں رشتہ بھیجا اور شادی پر رضامندی کے بدلے گاڑیاں، کریڈٹ کارڈز، سفری سہولتیں اور دیگر آسائشیں دینے کی پیشکش کی۔


اسرا نے بتایا کہ امریکا سے بھی ایک شادی شدہ شخص نے رشتہ بھیجا، جس کا دعویٰ تھا کہ اس کی اہلیہ دوسری شادی کیلئے رضامند ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی شادی شدہ مرد سے نکاح کر کے دوسرے کا گھر خراب نہیں کرنا چاہتیں بلکہ انہیں ایسا شریکِ حیات چاہیے جو خواتین کی عزت کرے اور صرف انہی کا ہو۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں